پاکستان نے 500 افغان پناہ گزینوں کو ملک بدر کر دیا

سٹاف رپورٹ

کوئٹہ – طلوع نیوز کے مطابق، افغان حکام نے بدھ (22 فروری) کو کہا کہ پاکستان نے تقریباً 500 افغان پناہ گزینوں کو ملک بدر کر کے صوبہ قندھار، افغانستان میں بھیج دیا۔

حکام نے کہا کہ یہ پناہ گزین سرحد کے قریب کوئٹہ میں مقیم تھے۔

پاکسانی حکام نے کہا کہ یہ پناہ گزین غیر قانونی طور پر پاکستان داخل ہوئے۔

افغانستان کی پناہ گزینوں اور وطن واپس لوٹنے والوں کی وزارت نے ملک بدر کیے جانے کو افغانستان، پاکستان اور اقوامِ متحدہ کی ایجنسی برائے پناہ گزین (یو این ایچ سی آر) کے مابین طے پائے گئے ایک حالیہ معاہدہ کی خلاف ورزی قرار دیا۔

وزارت نے مزید کہا کہ پاکستانی حکام نے گزشتہ ہفتے صوبہ سندھ میں ایک صوفی مزار پر خودکش بم حملہ کے بعد سے کم از کم 1،600 افغان پناہ گزینوں کو گرفتار کیا۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500