پاکستان اور افغانستان نے دہشت گردی کے خلاف متحد جنگ کا عہد کیا

اسٹاف رپورٹ

اسلام آباد -- ذرائع ابلاغ نے پیر (20 فروری) کو خبر دی ہے کہ پاکستان اور افغانستان نے مل کر دہشت گردی کے خلاف جنگ کرنے پر اصولی طور پر اتفاق کیا ہے۔

یہ باہمی اتفاق پاکستان کی طرف سے اس بات کے الزام کے بعد ہوا کہ افغانستان میں چھپے ہوئے عسکریت پسند پاکستان پر حملے کر رہے ہیں۔

افغان حکومت کے چیف ایگزیکٹیو عبداللہ عبداللہ نے پیر (20 فروری) کو وزراء کے اجلاس کی کونسل میں کہا کہ "ہم بھی پاکستان کی طرح دہشت گردی کے متاثرین ہیں"۔ یہ خبر طلوع نے دی ہے۔ "دہشت گردی کے خلاف جنگ کا واحد حل تعاون کرنا ہے"۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے پیر (20 فروری) کو جاری ہونے والے بیان میں پاکستانی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان دہشت گردی کے "مشترکہ دشمن" سے مل کر جنگ کریں گے۔ یہ خبر ڈان نے دی ہے۔

آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ باجوہ نے افغانستان کی طرف سے نتائج انگیز باہمی کوشش کو خوش آمدید کہا۔

پاکستان نے گزشتہ ہفتے کے ہلاکت خیز حملوں کے بعد افغانستان کے ساتھ اپنی سرحد بند کر دی اور مبینہ طور پر افغانستان کے اندر جماعت الاحرار کے ایک تربیتی کیمپ کو نشانہ بنایا۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500