پاکستانی فورسز نے 4 مبینہ دہشت گردوں کو ہلاک، 98 کو گرفتار کر لیا

اسٹاف رپورٹ

کراچی - ذرائع ابلاغ کی خبروں کے مطابق، پاکستانی افواج نے چوبیس گھنٹوں کے دورانیے میں 4 دہشت گردوں کو ہلاک اور 98 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

فرنٹیئر ریجن ٹانک میں، فوج نے ایک آپریشن سرانجام دیا جس میں انہوں نے تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) عصمت اللہ شاہین بھٹانی گروپ کے چار ارکان کو ہلاک کر دیا۔ ڈان کے مطابق یہ بات انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) نے پیر (20 فروری) کو بتائی۔

جیو نیوز نے خبر دی ہے کہ حکام نے پیر (20 فروری) اور منگل (21 فروری) کی صبح کو ملک بھر سے 98 مبینہ عسکریت پسندوں کو گرفتار کیا ہے۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500