پولیس نے لاہور دھماکے کے 2 سہولت کار گرفتار کرلیے

سٹاف رپورٹ

لاہور – ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ بدھ (15 فروری) کو پولیس نے لاہور میں ہفتہ کے شروع میں ہونے والے حملہ کے دو مبینہ سہولت کاروں کو گرفتار کرلیا، جس میں کم از کم 15 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

جیو نیوز نے اطلاع دی ہے کہ ذرائع نے بتاتے ہوئے کہ مبینہ سہولت کاروں کا تعلق ڈیرہ اسماعیل خان اور لاہور سے ہے، مزید کہا کہ دہشت گرد گروہ جنوبی پنجاب سے لاہور میں داخل ہوا تھا۔

دنیا ٹی وی نے اطلاع دی ہے کہ حملے کی تحقیق کے لئے ایک مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) بھی قائم کردی گئی ہے۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500