بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار پر پشاور میں 500 والدین گرفتار

اسٹاف رپورٹ

پشاور - دی ایکسپریس ٹریبیون نے خبر دی ہے کہ پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے اتوار (12 فروری) کو ایسے 500 سے زائد والدین کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا جنہوں نے اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کیا ہے۔

پشاور کے اسسٹنٹ کمشنر (اے سی) الطاف احمد شیخ نے کہا کہ شہر بھر میں حدف شدہ 800,000 بچوں میں سے تقریبا پانچ فیصد کی طرف سے انکار رپورٹ کیا گیا۔ سات دن تک جاری رہنے والی پولیو کی مہم پیر (13 فروری) کو اختتام پذیر ہوئی۔

ضلعی انتظامیہ نے میٹنگ میں فیصلہ کیا کہ جن والدین نے اس کمزور کر دینے والی بیماری کے خلاف اپنے بچوں کو قطرے پلانے سے انکار کیا ہے انہیں امنِ عامہ کے قیام (ایم پی او) قانون کے تحت گرفتار کر لیا جائے گا۔

شیخ نے کہا کہ ہم نے والدین کو اس بات پر تیار کرنے کی ہر ممکن کوشش کی کہ وہ اپنے بچوں کو قطرے پلائیں مگر اب بچوں کو مستقل معذوری سے بچانے کے لیے والدین کی گرفتاری ہی آخری حل ہے۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500