فاٹا کا اعلیٰ عہدیدار اغوا

سٹاف رپورٹ

لکی مروت – ایکسپریس ٹریبیون کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے ہفتہ (11 فروری) کو بتایا ہے کہ لکی مروت ڈسٹرکٹ صوبہ خیبر پختونخواہ (کے پی) سے محکمہ تعلیم کا اعلٰیٰ عہدیدار اور اس کا بیٹا اغوا کر لیے گئے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے بتایا ہے کہ نامعلوم مسلح افراد وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقہ جات (فاٹا) کے ڈپٹی ڈائریکٹر تعلیم محب اللہ داوڑ اور ان کے بیٹے کو انڈس ہائی وے کے قریب ضلع کے نواحی علاقے کے ایک ہوٹل سے لے گئے جہاں وہ دوران سفر ٹہرے ہوئے تھے۔

افسران نے بتایا کہ پولیس نے علاقے میں تلاشی کی کارروائی شروع کر دی ہے۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500