دھماکوں سے جنوبی وزیرستان اور خیبر پختونخواہ میں 5 ہلاکتیں

سٹاف رپورٹ

پشاور— میڈیا نے خبر دی کہ جنوبی وزیرستان اور صوبہ خیبر پختونخواہ (کے پی) میں ہونے والے دو جداگانہ دھماکوں میں فرنٹیئر کور(ایف سی) کے تین اہلکار اور دو بچے جاں بحق ہو گئے۔

ڈان نے خبر دی کہ ایف سی اہلکار اتوار(12 فروری) کی رات جنوبی وزیرستان ایجنسی کے علاقہ خان کوٹ زرمینہ میں گشت پر تھے کہ ایک نصب شدہ بم ان کے نزدیک پھٹ گیا۔

دی ایکسپریس ٹریبیون کے مطابق، ایک دوسرے واقعہ میں اتوار (12 فروری) کوصوبہ خیبر پختونخواہ کے ضلع بونیر میں دو بھائی ایک پہاڑی گاؤں سے ملنے والے دستی بم کے ساتھ کھیل رہے تھے جب وہ پھٹ گیا، دونوں ہلاک اور ان کی عم زاد زخمی ہو گئی۔

در ایں اثنا، دی ایکسپریس ٹریبیون نے ہفتہ (11 فروری) کوخبر دی کہ پولیس کا کہنا ہے کہ سبزل روڈ، کوئٹہ میں واقع بلال ٹاؤن میں صوبائی پراسیکیوٹر جنرل کے گھر کے نزدیک رکھے گئے ایک تھیلے سے پولیس نے 20 کلو گرام بم بازیاب کر کے ناکارہ بنا دیئے۔

پولیس کے مطابق، بچوں کو گلی میں بم ملے اور انہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اطلاع دی۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500