پاکستان نے افغان طلباء کے لیے پی ایچ ڈی کے 3,000 وظیفوں کا اعلان کیا

اسٹاف رپورٹ

اسلام آباد - خاما پریس نے صدر ممنون حسین کے بیان کے حوالے سے خبر دی ہے کہ پاکستان پی ایچ ڈی کی خواہش رکھنے والے 3,000 افغان شہریوں کو وظائف دینے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے پہلے ہی 3,000 افغان شہریوں کو وظائف دیے ہیں۔ انہوں نے موجودہ اور مستقبل کے وظائف کے دیے جانے کے دورانیے کے بارے میں آگاہ نہیں کیا۔

ممنون حسین نے کہا کہ یہ وظائف ہائیر ایجوکیشن کمیشن پراجیکٹ کا حصہ ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ افغان طلباء کو وہی تعلیمی سہولیات ملیں گی جن سے پاکستانی طلباء مستفید ہو رہے ہیں۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 1

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500

مجھے کئی وجوہات کی بنا پر یہ مختصر خبر پسند نہیں آئی۔ اوّل یہ کہ یہ نہایت مختصر ہے، یہ ہمیں نہیں بتاتی کہ اس پیشکش کو کیا شئے نمایاں کرتی ہے۔ سوئم یہ کہ قارئین جاننا چاہتے ہیں کہ افغان سکالرز کو – بھارت اور دیگر ممالک – سے کون سے انتخابات دستیاب ہیں اور پاکستانی وظیفے کو کیا شئے ان کے لیے پرکشش بناتی ہے۔ سچ کہوں تو مجھے مایوسی ہوئی!

جواب