دو خواتین بظاہر غیرت کے نام پر قتل

اسٹاف رپورٹ

پشاور - خیبرپختونخواہ (کے پی) کی پولیس دو خواتین کے قاتلوں کی تلاش میں ہے جنہیں بظاہری طور پر "غیرت کے نام پر قتل" کر دیا گیا ہے۔ یہ خبر ذرائع ابلاغ نے جمعرات (9 فروری) کو دی۔

ڈان کے مطابق، حنا شاہنواز کو تین فروری کو مبینہ طور پر اس کے کزن نے ہلاک کر دیا جسے اس کے گھر سے باہر کام کرنے پر اعتراض تھا۔ ڈان کے مطابق یہ بات کوہاٹ پولیس افسر (ڈی پی او) جاوید اقبال نے بتائی۔

اقبال نے کہا کہ شاہنواز، اپنے والد اور بھائی کی وفات کے بعد، اپنی ماں اور بھابھی کی کفالت کر رہی تھی۔ پولیس کزن کو تلاش کر رہی ہے۔

ڈان نے خبر دی ہے کہ مسلح افراد نے بدھ (آٹھ فروری) کو ایک نوجوان خاتون کو نوشہرہ ڈسٹرکٹ میں گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ پولیس نے کہا کہ یہ بظاہر یہ قتل غیرت کے نام پر کیا گیا لگتا ہے۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500