پولیس نے مبینہ عسکریت پسندوں کو ہتھیاروں اور پولیس کی وردی سمیت گرفتار کر لیا

اسٹاف رپورٹ

پشاور - حکام نے کہا کہ پولیس نے خیبر پختونخواہ (کے پی) اور گلگت - بلتستان (جی بی) میں مارے جانے والے الگ الگ چھاپوں میں، نو مبینہ عسکریت پسندوں کو اسلحہ، گولہ بارود اور سیکورٹی کی وردیوں کے ساتھ گرفتار کر لیا۔

پولیس نے تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے فضل اللہ گروہ کے چار مبینہ ارکان کو چارسدہ ڈسٹرکٹ، کے پی سے جمعرات (2 فروری) کو گرفتار کیا اور ان سے پوچھ گچھ کے بعد، پیرنگ کے علاقے کے قبرستان سے ہتھیار اور پولیس کی وردیاں قبضے میں لیں۔ دنیا نیوز کے مطابق یہ بات ڈسٹرکٹ پولیس افسر (ڈی پی او) سہیل خالد نے کہی۔

سہیل نے کہا کہ ملزمان پولیس اور پولیو کے قطرے پلانے والوں پر کیے جانے والے حملوں میں ملوث تھے۔

جی بی میں پولیس نے پانچ ملزمان کو گرفتار کیا اور بدھ اور جمعرات (یکم اور 2 فروری) کو گلگت اور چلاس کے علاقوں میں مارے جانے والے چھاپوں میں ہتھیاروں کا ذخیرہ قبضے میں لے کر، علاقے میں دہشت گردی کے مبینہ منصوبوں کو ناکام بنا دیا۔ یہ خبر ایکسپریس ٹریبیون نے جمعہ (3 فروری) کو دی ہے۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500