سات سو پاکستانی خاندانوں کی افغانستان سے واپسی

سٹاف رپورٹ

پشاور -- ایکسپریس ٹریبیون نے سوموار (30 جنوری) کو خبر دی کہ عارضی طور پر گھر بدر ہونے والے (ٹی ڈی پیز) تقریباً 4،000 پاکستانی افغانستان سے واپس آ گئے ہیں۔

ٹی ڈی پیز کا تعلق تقریباً 700 خاندانوں سے ہے۔ وفاق کے زیرِ انتظام قبائلی علاقہ جات (فاٹا) میں محکمۂ انتظامِ قدرتی آفات (ایف ڈی ایم اے) نے تصدیق کی ہے کہ وہ بنوں، خیبرپختونخوا کے ایک کیمپ میں پہنچ چکے ہیں۔

ٹی ڈی پیز، جو بنیادی طور پر شمالی وزیرستان سے تعلق رکھتے ہیں، علاقے میں عسکریت پسندوں کے خلاف پاکستانی فوج کا آپریشن ضربِ عضب شروع ہونے کے بعد، سنہ 2014 میں صوبہ خوست، افغانستان چلے گئے تھے۔

اقوامِ متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین کے مطابق، فوجی آپریشن کے دوران تقریباً 291،800 پاکستانی صوبہ خوست میں جا کر آباد ہو گئے تھے۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500