بلوچستان کا مزید 20 چھوٹے ڈیم بنانے پر غور

سٹاف رپورٹ

اسلام آباد – سماء نے بدھ (25 جنوری) کو اطلاع دی ہے کہ ڈیموں کی تعمیر کے لئے بلوچستان نے 20 علاقوں کا انتخاب کیا ہے۔

صوبہ میں پہلے سے پانی ذخیرہ کرنے اور برساتی ریلوں سے بچاؤ کے لئے 450 چھوٹے ڈیم موجود ہیں۔

بلوچستان کے ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے سینیٹ کمیٹی برائے منصوبہ بندی ترقی اور اصلاحات کو بتایا کہ صوبہ کو اب بھی برساتی ریلوں کا خطرہ ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ایشیائی ترقیاتی بنک نے 10.4 بلین روپیہ (100 ملین ڈالر) کا سرمایہ، مزید ڈیموں کی تعمیر کے امکانات کے مطالعہ کے لئے فراہم کیا ہے۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500