پاکستانی فورسز نے 2 عسکریت پسند ہلاک کردیے، 10 مشتبہ افراد گرفتار

سٹاف رپورٹ

کراچی – کراچی اور صوبہ پنجاب کے ضلع ملتان میں پاکستانی فورسز نے دو عسکریت پسندوں کو ہلاک اور 10 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا۔

جیو نیوز نے اطلاع دی ہے کہ پیرا ملٹری رینجرز نے جمعرات (26 جنوری) کو کراچی میں ایک کالعدم تنظیم کے دو ارکان ہلاک کر دیے۔

رینجرز کے ایک ترجمان کے مطابق، رینجرز نے ہتھیاروں کا ذخیرہ بھی برآمد کیا ہے۔

کراچی میں سیکورٹی فورسز نے رات بھر چھاپوں کے دوران آٹھ مشتبہ افراد گرفتار کیے ہیں۔

دنیا ٹی وی نے اطلاع دی ہے کہ ضلع ملتان میں پنجاب پولیس کے انسداد دہشت گردی محکمہ نے بدھ (25 جنوری) کو دو مشتبہ عسکریت پسند گرفتار کیے ہیں۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500