سندھ میں اقلیتی طالبِ علموں کے لیے وظیفہ پروگرام کا اعلان

سٹاف رپورٹ

کراچی — سندھ کے محکمۂ اقلیتی امور نے اتوار (22 جنوری) کو اعلان کیا کہ صوبۂ سندھ اقلیتی کمیونیٹیز سے تعلق رکھنے والے کم آمدنی والے طالبِ علموں کے لیے وظائف فراہم کرے گا۔

ڈان نے ریڈیو پاکستان کے حوالہ سے خبر دی کہ اس پروگرام کا مقصد مذہب اور ذات سے قطعۂ نظر، ایک معیاری تعلیم حاصل کرنے میں طالبِ علموں کی مدد کرنا ہے۔ یہ وظائف ثانوی و بعد ازثانوی تعلیم کے لیے ہیں۔

سندھ کے محکمۂ اقلیتی امور نے کہا کہ تمام سکولوں کالجوں اور جامعات میں درخواست فارم دستیاب ہیں۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 1

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500

ہم حکومتِ سندھ کے شکر گزار ہیں۔

جواب