کراچی میں پولیس اہلکار جاں بحق؛ اسلام آباد میں ایک شخص نذرِ آتش

سٹاف رپورٹ

اسلام آباد -- ذرائع ابلاغ کی اطلاعات کے مطابق، کراچی میں ایک پولیس اہلکار کو ہلاک کر دیا گیا، جبکہ اسلام آباد کا ایک مخنث زخموں سے صحت یاب ہو رہا ہے جسے مبینہ بھتہ خور نے آگ لگا دی تھی۔

جیو نیوز نے خبر دی کہ جمشید ٹاؤن کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس طاہر احمد نورانی نے تصدیق کی ہے کہ بدھ (11 جنوری) کو کراچی میں موٹر سائیکل سوار نامعلوم حملہ آوروں نے ایک پولیس کانسٹیبل محمد خالد کو ہلاک کر دیا۔

جیو نیوز کے مطابق، ایک الگ واقعہ میں، رینجرز کے ایک ترجمان نے بتایا کہ کراچی میں رینجرز نے منگل (10 جنوری) کو ایک قبرستان سے ہتھیاروں اور گولہ بارود کی ایک کھیپ برآمد کی ہے۔

ڈان نے منگل (10 جنوری) کو خبر دی کہ ایک شخص نے راولپنڈی شہر کے پولیس دفتر میں شکایت کی کہ ایک بھتہ خور نے اس کے مخنث بھائی عقیل کو برقت بھتہ نہ دینے پر آگ لگا دی۔

عقیل ہسپتال میں داخل ہے۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500