بلوچ عسکریت پسند نے ہتھیار ڈال دیے، پولیس نے دو مبینہ ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کر لیا

اسٹاف رپورٹ

کوئٹہ - کالعدم بلوچ عسکریت پسند گروہ کے ایک راہنما نے پیر (9 جنوری) کو کوئٹہ میں حکام کے سامنے ہتھیار ڈال دیے اور کہا کہ وہ ایک محبِ وطن شہری کے طور پر پاکستان کی خدمت کرے گا۔

فلک شیر بدینی، کالعدم تنظیم بلوچستان لبریشن آرمی کی سوشل میڈیا کی ویب سائٹ چلاتا ہے۔ یہ خبر ایکسپریس ٹریبیون نے منگل (10 جنوری) کو دی۔

دنیا نے سندھ کے سینئر سپریٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) پرویز چانڈیو کے بیان سے اقتباس پیش کرتے ہوئے خبر دی ہے کہ کراچی میں سندھ پولیس کے انسداد دہشت گردی کے شعبہ نے (9 جنوری) کو دو مبینہ ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کیا ہے۔

سماء نے خبر دی ہے کہ پشاور میں خیبر پختونخواہ پولیس نے پیر (9 جنوری) کو 15 کلوگرام کا ایک بم ناکارہ بنایا۔ یہ بم ایک ریڑھی پر لگایا گیا تھا۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500