2016 میں پاکستان میں دہشتگردی سے متعلقہ اموات میں کمی: رپورٹ

سٹاف رپورٹ

اسلام آباد — جیو نیوز نے (3 جنوری) کو خبر دی کہ مرکز برائے تحقیق و علومِ سلامتی (سی آر ایس ایس) نے اپنی سالانہ رپورٹ میں انکشاف کیا کہ گزشتہ برس پاکستان میں اس سے پہلے کے برسوں کے مقابلہ میں دہشتگردی سے متعلقہ اموات میں تیزی سے کم دیکھی گئی۔

سی آر ایس ایس نے کہا کہ اگرچہ پنجاب اور بلوچستان میں ہلاکتوں میں اضافہ ہوا، تاہم دو برسوں میں قومی سطح پر شمار 66 فیصد کم ہو کر گزشتہ برس 4,324 تک پہنچ گیا، مزید کہا گیا کہ زیادہ تر ہلاکتیں بلوچستان میں ہوئیں۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ خود کش حملوں کی وجہ سے پنجاب اور بلوچستان میں ایک برس قبل کے مقابلہ میں دہشتگردی سے متعلقہ اموات میں 10 فیصد اضافہ ہوا۔

تحقیق کے مطابق، اگرچہ کراچی اب بھی ملک کا ”سب سے پرتشدد ضلع“ رہا، تاہم 2016 میں 2015 کے مقابلہ میں کم جرائم دیکھے گئے۔ اس میں پاکستان میں دہشتگردی کو محدود کرنے کو (جون 2014 سے شمالی وزیرستان میں جاری) فوج کے آپریشن ضربِ عضب اور کراچی میں رینجرز آپریشن کا مرہونِ منّت قرار دیا گیا۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500