سندھ 300 عسکریت پسندوں کو غیر متعصب بنائے گا

سٹاف رپورٹ

کراچی -- ذرائع ابلاغ کی اطلاعات کے مطابق، سندھ پولیس کے شعبۂ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے حال ہی میں دہشت گردی کے 31 مقدمات فوجی عدالتوں کو بھجوانے اور سندھ کی کئی جیلوں میں قید تقریباً 300 عسکریت پسندوں کو غیر متعصب بنانے کی سفارش کی ہے۔

دنیا ٹی وی نے سوموار (2 جنوری) کو خبر دی کہ سی ٹی ڈی کے ایڈیشنل انسپکٹر جنرل (اے آئی جی) ثناء اللہ عباسی نے یہ سفارشات صوبائی محکمۂ داخلہ کو ایک خط میں پیش کی ہیں۔

ڈان کے مطابق، عباسی نے اتوار (یکم جنوری) کو کہا کہ مقید عسکریت پسندوں کو غیر متعصب بنانے کے لیے، سی ٹی ڈی نفسیاتی خاکے بنانے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔

عباسی نے کہا کہ شعبۂ انسدادِ دہشت گردی یونیورسٹی آف کراچی یا کسی دیگر ادارے کے ساتھ ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کرنے کا خواہشمند ہے تاکہ ماہرینِ دماغی امراض عسکریت پسندوں کا معائنہ کریں گے اور ان کی بحالی پر کام کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ سی ٹی ڈی کراچی میں رزاق آباد پولیس تربیتی مرکز میں ایک بحالی مرکز قائم کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500