کمانڈر کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں 700 سیکیورٹی اہلکار جاںبحق ہوئے

سٹاف رپورٹ

کوئٹہ — ڈان کے مطابق، فوج کی جنوبی کمان کے کمانڈر لفٹننٹ جنرل عامر ریاض نے منگل (20 دسمبر) کو کوئٹہ میں کہا کہ صوبہ بلوچستان میں دہشتگردی کے خلاف لڑائی میں 700 پاکستانی سیکیورٹی اہلکاروں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

بظاہر ریاض ”گزشتہ 10 تا 12 برس“ کے دوران ہونے والے جانی نقصان کا حوالہ دے رہے تھے۔ انہوں نے یہ بات فرنٹیئر کور (ایف سی) ہیڈ کوارٹر میں ایک تقریب کے دوران کہی۔

عامر نے کہا کہ بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز مقامی علیحدگی پسندوں کے ساتھ ساتھ القاعدہ سے تعلق رکھنے والے فرقہ ورانہ عسکریت پسندوں سے بھی نبرد آزما ہیں۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500