پنجاب پولیس نے ٹی ٹی پی، داعش کے پانچ ارکان کو ہلاک کر دیا

اسٹاف رپورٹ

اسلام آباد - پنجاب پولیس نے اتوار (18 دسمبر) کو ڈیرہ غازی خان ڈسٹرکٹ میں، تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) اور "دولتِ اسلامی عراق و شام" (داعش) سے تعلق رکھنے والے کم از کم پانچ عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا۔ ڈان کے مطابق یہ بات انسداد دہشت گردی کے صوبائی ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے بتائی۔

سی ٹی ڈی نے کہا کہ "فائرنگ کا تبادلہ کچھ دیر تک جاری رہا۔ جب فائرنگ رکی تو پانچ دہشت گرد مردہ ملے جو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہی ہلاک ہوئے تھے جب کہ تین یا چار دہشت گرد اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے"۔

سی ٹی ڈی نے کہا کہ تین یا چار مبینہ عسکریت پسند فرار ہو گئے۔

دریں اثنا، بلوچستان میں نامعلوم مسلح افراد نے ہفتہ (17 دسمبر) کو آوارن ڈسٹرکٹ کے ڈسٹرکٹ پولیس افسر عبدل عزیز جھکرنی اور اسسٹنٹ کمشنر فیاض علی پر اس وقت گھات لگا کر حملہ کیا جب وہ بیلا سے آوارن جا رہے تھے۔ یہ خبر ڈان نے دی ہے۔

ڈان کے مطابق، دونوں افسران کو کوئی نقصان نہیں پہنچا مگر ان کے محافظوں میں سے چار زخمی ہو گئے۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500