پاکستان میں طالبان کی جانب سے اسکول میں قتلِ عام کی دوسری برسی منائی گئی

سٹاف رپورٹ

پشاور -- پاکستان میں جمعہ (16 دسمبر) کو پشاور میں آرمی پبلک اسکول (اے پی ایس) پر دہشت گردوں کی جانب سے قتلِ عام کی دوسری برسی منائی گئی، جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے شہید ہونے والے ہر طالب علم کا بدلہ لینے کا عہد کیا۔

16 دسمبر 2014 کو طالبان جنگجو زبردستی اسکول میں گھس آئے تھے اور تقریباً 150 افراد کو شہید کر دیا تھا، جن میں سے لگ بھگ سبھی بچے اور اساتذہ تھے۔

دنیا نیوز نے خبر دی کہ باجوہ نے اسکول میں منعقد ہونے والی تقریب میں شرکت کی اور شہداء کے اہلِ خانہ سے خطاب کرنے سے قبل پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔

اے ایف پی کے مطابق، تقریب میں باجوہ نے کہا، "ہم ان بچوں کو بھول نہیں سکتے۔"

انہوں نے کہا، "آج کی تقریب کا مقصد یہ یاد کرنا ہے کہ کتنا خون بہایا گیا۔ زخم بہت گہرا ہے اور اس کا مکمل طور پر بھر جانا ناممکن ہے۔"

انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشت گردوں کے خلاف اپنی جنگ اس وقت تک جاری رکھے گا جب تک کہ آخری دہشت گرد کو بھی ختم کر دیا جائے۔

طالبان نے کہا کہ حملہ انہوں نے کیا تھا، جس میں نو کے نو مسلح افراد مارے گئے تھے۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500