پاکستانی رینجرز نے کراچی میں تین غنڈوں کو ہلاک کر دیا

اسٹاف رپورٹ

کراچی - جیو ٹی وی نے خبر دی ہے کہ کراچی میں پیرا-ملٹری رینجرز نے جمعرات (15 دسمبر) کو فائرنگ کے تبادلے میں گینگ کے تین ارکان کو ہلاک کر دیا۔

رینجرز کے ترجمان نے کہا کہ فائرنگ کا تبادلہ اس وقت ہوا جب رینجرز نے گینگ کے ٹھکانے پر چھاپہ مارا۔ انہوں نے مزید کہا کہ دو رینجرز زخمی ہوئے جب کہ ایک ملزم فرار ہو گیا۔

ڈان نے خبر دی ہے کہ صوبہ سندھ کے علاقے روہڑی میں، بدھ (14 دسمبر) کو سڑک کے کنارے نصب کیا گیا ریموٹ کنٹرول سے چلنے والا بم، ایک غیر ملکی انجینئر کی گاڑی کے قریب پھٹ گیا مگر کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

پولیس نے کہا کہ گاڑی اور رینجرز کا نگرانی کا دستہ قریبی علاقے سے گزر رہا تھا جب تخریب کاروں نے بم کا دھماکہ کر دیا۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500