سندھ میں انسدادِ دہشتگردی کی مزید 10عدالتوں کی منظوری

سٹاف رپورٹ

کراچی — دنیا ٹی وی نے منگل (13 دسمبر) کو خبر دی کہ صوبہ سندھ کی ایک اعلیٰ سطحی حکومتی کمیٹی نے حال ہی میں انسدادِ دہشتگردی کی 10 مزیدعدالتوں (اے ٹی سیز) کی تشکیل اور مدرسوں کا اندراج کیے جانے کی منظوری دی۔

سندھ کے وزیرِ اعلیٰ مراد علی شاہ نے اجلاس کی صدارت کی۔

شاہ کے ترجمان مولابخش چانڈیو نے کہا کہ شرکا نے اے ٹی سیز میں مقدمات کو تیز کرنے کے لیے مزید وکلاء کا تقرر کرنے پر بھی اتفاق کیا۔

درایں اثناء، جیو نیوز نے اسی روز خبر دی کہ، پاک بحریہ نے بلوچستان میں گوادر کی بندرگاہ کے تحفظ کے لیے منگل (13 دسمبر) کو ایک ٹاسک فورس TF-88 کی تشکیل کا اعلان کیا۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500