پنجاب میں احمدیوں کی جگہ پر ہجوم کے حملے میں متعدد زخمی

اسٹاف رپورٹ

چکوال، پاکستان - ذرائع ابلاغ کی خبروں کے مطابق، صوبہ پنجاب کی چکوال ڈسٹرکٹ میں مذہبی اقلیت احمدیوں کی عبادت گاہ پر ہجوم کے حملے میں بہت سے افراد زخمی ہوئے ہیں۔

ریڈیو فری یورپ/ ریڈیو لبرٹی نے خبر دی ہے کہ تقریبا ایک ہزار افراد کے ہجوم نے عبادت گاہ پر حملہ کیا اور پتھر اور اینٹیں پھنکیں۔ یہ بات ڈسٹرکٹ کے ڈپٹی کمشنر محمود جاوید بھٹی نے بتائی۔

مقامی پولیس اہلکار راشد احمد نے کہا کہ ہجوم کو پولیس کی طرف سے منتشر کیے جانے سے پہلے اس نے عمارت کے کچھ حصوں کو آگ لگا دی۔

اس حملے کے محرک کے بارے میں کوئی خبر نہیں دی گئی مگر انتہاپسندوں نے مبینہ طور پر احمدی اقلیت کو نشانہ بنایا تھا۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500