وزیرستان میں عسکریت پسندوں کی جانب سے مقامی ذرائع ابلاغ کو دھمکیاں

سٹاف رپورٹ

اسلام آباد -- سوموار (12 دسمبر) کو جیو نیوز نے خبر دی ہے کہ جنوبی وزیرستان میں صحافی عسکریت پسندوں کی جانب سے دھمکیاں دیئے جانے کی شکایت کر رہے ہیں۔

صحافیوں نے کہا کہ جنوبی وزیرستان میں تحریکِ طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے حال ہی میں وانا میں رستم بازار میں پمفلٹ تقسیم کیے ہیں، جن میں "جھوٹی خبریں" دینے پر مقامی صحافیوں کو دھمکایا گیا ہے۔

پمفلٹ میں صحافیوں پر "سرکاری حکام سے ہدایات" لینے کا الزام عائد کیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ ٹی ٹی پی جنوبی وزیرستان میں کسی صحافی کو نہیں دیکھنا چاہتی۔

گزشتہ کئی برسوں میں، جنوبی وزیرستان، جو ٹی ٹی پی کی پیدائش گاہ ہے، میں کم از کم چار صحافی ہلاک کیے جا چکے ہیں۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500