پاکستان میں سات افراد ہلاک، چھہ اغوا

اسٹاف رپورٹ

اسلام آباد - ذرائع ابلاغ کی خبروں کے مطابق، حال ہی میں پاکستان میں ہلاک ہونے والے کم از کم سات افراد میں ایک پولیس افسر اور احمدی برادری کا ایک رکن شامل ہیں۔

ڈان کے مطابق، پولیس نے کہا کہ ٹارگٹ کلرز نے ستائیس نومبر کو کراچی میں الگ الگ واقعات میں ایک احمدی اور ڈپٹی سپریٹنڈنٹ آف پولیس کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

علاوہ ازیں، مسلح قاتلوں نے چھبیس نومبر کو بلوچستان کی گوادر ڈسٹرکٹ میں، تیل کی تلاش کرنے والے ایک ادارے کی گاڑی پر فائرنگ شروع کر دی جس سے دو سیکورٹی گارڈ ہلاک ہو گئے۔ اس بات کی تصدیق سینئر منتظم منصور گچکی نے کی ہے۔ اسی دن حکام نے اس بات کی تصدیق بھی کی کہ سیکورٹی فورسز نے مستانگ، بلوچستان میں کالعدم جماعت لشکرِ جھنگوی (ایل ای جے) کے دو ارکان کو ہلاک اور ایک مبینہ رکن کو گرفتار کر لیا۔

ستائیس نومبر کی سماء کی رپورٹ کے مطابق، پولیس نے کہا کہ حملہ آوروں نے حال ہی میں پشتون فوک گلوکار درویش خان کو خیبرپختونخواہ (کے پی) کی صوابی ڈسٹرکٹ میں ہلاک کر دیا ہے۔ سیکورٹی حکام نے کہا کہ چھبیس نومبر کو اغوا کنندگان نے ڈیرہ اسماعیل خان، کے پی میں تیل اور گیس کا سروے کرنے والی پولینڈ کی کمپنی کے چھہ پاکستانی ملازمین کو اغوا کر لیا۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500