بلوچستان میں دو سو عسکریت پسندوں نے ہتھیار ڈال دیے

اسٹاف رپورٹ

اسلام آباد - دو سو سے زیادہ عسکریت پسندوں نے حال ہی میں بلوچستان میں ہتھیار ڈال دیے جب کہ پاکستان کے دوسرے علاقوں میں تشدد کے واقعات میں ایک فوجی اور دو دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

ڈان نے خبر دی ہے کہ بلوچستان کے عسکریت پسندوں نے سات نومبر کو کوئٹہ میں اپنے ہتھیار حوالے کیے۔

دریں اثنا، جیو نیوز اور دنیا ٹی وی کے مطابق، پولیس نے کہا کہ سیکورٹی افواج نے آٹھ نومبر کو کراچی میں دو دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا اور تین گرفتاریاں کیں۔

ڈان کے مطابق، حکام نے کہا کہ سات نومبر کو خیبر ایجنسی کی تیراہ وادی میں سڑک کے کنارے نصب بم کے دھماکے میں ایک فوجی زخمی ہو گیا۔

سماء کے مطابق، سندھ کے وزیراعلی مراد علی شاہ نے کہا کہ صوبہ سندھ کے انسداد دہشت گردی کے شعبہ نے حال ہی میں لشکرِ جھنگوی کے دو مبینہ ارکان کو گرفتار کیا ہے۔

شاہ نے مزید کہا کہ ان پر دو فوجیوں اور سات پولیس اہلکاروں کو ہلاک کرنے اور صوفی گلوکار امجد صابری کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500