پاکستان میں پر تشدد واقعات میں 6 دہشتگرد ہلاک، 5 شہری اور پولیس اہلکار جانبحق

سٹاف رپورٹ

اسلام آباد — میڈیا نے خبر دی کہ 48 گھنٹوں کے دوران صوبہ پنجاب اور کراچی میں چھ دہشتگردوں اور ایک پولیس اہلکار سمیت کم از کم 12 پاکستانی ہلاک ہو گئے۔

جیو نیوز نے خبر دی کہ پنجاب پولیس کے شعبۂ انسدادِ دہشتگردی (سی ٹی ڈی) نے 29 اکتوبر کو رات گئے ضلع خانیوال میں ایک مقابلہ کے دوران تحریکِ طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے چار ارکان کو ہلاک کر دیا۔

جیو نیوز نے خبر دی کہ 30 اکتوبر کو ضلع فیصل آباد، صوبہ پنجاب میں ایک مقابلہ کے دوران ایک پولیس اہلکار اور اس پر حملے کرنے والا دونوں ہلاک ہو گئے۔ مسلح شخص نے ایک پولیس ٹیم پر حملہ کیا تھا۔

دنیا ٹی وی نے 30 اکتوبر کو خبر دی کہ ضلع سرگودھا، صوبہ پنجاب میں سی ٹی ڈی نے حال ہی میں ایک بس سٹینڈ کے قریب سے چار مشتبہ دہشتگرد گرفتار کر لیے۔

جداگانہ طور پر، دینا ٹی وی اور جیو ٹی وی نے خبر دی کہ، 30 اکتوبر کو صوبہ سندھ میں صوبہ کے سی ٹی ڈی اہلکاروں نے ایک دہشتگرد کو ہلاک کر دیا جبکہ پولیس اور نیم فوجی رینجرز نے 33 جرائم پیشہ یا دہشتگرد مشتبہ افراد کو پکڑ لیا۔

درایں اثناء، سماء ٹی وی نے خبر دی کہ 29 اکتوبر کو دیر گئے کراچی میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک شعیہ اجتماع پر حملہ کرتے ہوئے کم از کم پانچ عبادت گزاروں کو ہلاک کر دیا۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500