بلوچستان کے حملے میں دو افراد ہلاک، پولیس نے پنجاب میں دو ملزمان کو گرفتار کر لیا

اسٹاف رپورٹ

اسلام آباد - ذرائع ابلاغ کی خبروں کے مطابق، بلوچستان کی سبی ڈسٹرکٹ میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں کم از کم دو افراد ہلاک اور دیگر نو زخمی ہو گئے جب کہ پنجاب میں الگ آپریشن کے دوران سیکورٹی افواج نے چھہ ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ایک اہلکار نے ڈان کو بتایا کہ یہ دھماکہ سبی ڈسٹرکٹ کے علاقے بابر کیچ میں اس وقت ہوا جب مقامی افراد کو لے جانے والی ایک گاڑی اس بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی جسے سڑک پر بیس اکتوبر کو نصب کیا گیا تھا۔

دریں اثنا، پولیس نے اکیس اکتوبر کو پنجاب کی چنیوٹ ڈسٹرکٹ میں دو کو ملزمان کو ہتھیاروں کی بڑی مقدار کے ساتھ گرفتار کر لیا۔ یہ خبر دنیا ٹی وی نے دی ہے۔ یہ ہتھیار ایک گاڑی میں سرگودھا سے لاہور لے جائے جا رہے تھے۔

دنیا ٹی وی کے مطابق پولیس نے کہا کہ بیس اکتوبر کو ملتان کی گلاب زئی کالونی میں تلاشی کی مہم کے دوران مزید چار ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500