چوٹی کے جنگجو کمانڈر کی ہلاکت، 350،000 سے زائد افغان مہاجرین کی گھروں کو واپسی

سٹاف رپورٹ

پشاور -- دی ایکسپریس ٹریبیون نے خبر دی ہے کہ 19 اکتوبر کو خیبرپختونخوا (کے پی) کے ضلع ٹانک میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ایک جھڑپ میں چوٹی کا ایک کمانڈر مارا گیا ہے۔

ایک دفاعی اہلکار نے دی ایکسپریس ٹریبیون کو بتایا کہ ضلع ٹانک اور جنوبی وزیرستان ایجنسی کے درمیان گومل دارا علاقے میں ایک مخبری پر کی گئی کارروائی میں شوریٰ مجاہدین وزیرستان کا ایک کمانڈر ہلاک ہو گیا۔

وہ 2009 میں پاکستان کے فوجی ہیڈکوارٹرز پر حملے میں ملوث تھا اور خودکش بمباروں کو تربیت دینے کا ماہر تھا۔

دریں اثناء، ڈان نے 19 اکتوبر کو خبر دی کہ افغان مہاجرین کی ان کے آبائی وطن کو واپسی جاری ہے جبکہ اقوامِ متحدہ کے اعدادوشمار ظاہر کرتے ہیں کہ 350،000 سے زائد رجسٹرڈ اور غیر رجسٹرڈ مہاجرین اس سال پاکستان کی سرحد عبور کر کے افغانستان چلے گئے۔

افغانستان میں دفتر برائے رابطہ انسانی امور (اوشا) کے مطابق، کوئی 369،422 مہاجرین - 162،186 غیر رجسٹرڈ اور 207،236 رجسٹرڈ - افغانستان واپس جا چکے ہیں۔ اوشا کو توقع ہے کہ سال کے اختتام تک 446،000 افغان پاکستان سے چلے جائیں گے۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500