اسلام آباد - دنیا نیوز نے خبر دی ہے کہ سات اکتوبر کو بلوچستان میں مسافر بس کے قریب ہونے والے جڑواں دھماکوں میں کم از کم آٹھ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ اخبار نے مزید کہا کہ دوسرا بم ایک امدادی آپریشن کے دوران پھٹا۔
یہ بم مچھ، بلوچستان میں کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس کے قریب پھٹا۔
اس سے پہلے اس دن، فرنٹیر کور (ایف سی) نے ایک مقامی عسکری کمانڈر کو گولی مار کر ہلاک کر دیا جو کہ بلوچستان کے علاقے ڈیرہ مراد جمالی میں ریلوے کی پٹری پر بم نصب کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔ یہ خبر دنیا نیوز نے دی ہے۔ ایف سی نے ہلاک ہونے والے شخص سے ایک بم، ڈیٹونیٹر، تاریں اور ایک مشین گن بازیاب کی۔
دریں اثنا، پنجاب کے انسداد دہشت گردی کے ڈپارٹمنٹ نے حال ہی میں صوبے میں تمام مدرسوں کی جیو-ٹیگنگ کا کام مکمل کیا ہے۔ یہ خبر ڈان نے سات اکتوبر کو دی ہے۔
ایک پولیس اہلکار نے ڈان کو بتایا کہ پولیس نے طلباء اور اساتذہ کے پس منظر کے بارے میں دستاویز بندی کی۔
دوسری خبروں میں، پاکستان کی پارلیمنٹ نے "غیرت کے نام پر قتل" کے انسداد کے لیے چھہ اکتوبر کو ایک قانون منظور کیا۔ یہ خبر ریڈیو فری یورپ/ ریڈیو لبرٹی نے دی ہے۔ یہ قانون، جس پر اگر صدر ممنون حسین نے دستخط کر دیے تو، قتل ہونے والی خاتون کے اہل خاندان کو قاتلوں کو معاف کرنے سے روک دے گا۔
جیو نیوز کے مطابق، ایسے قاتلوں کو مظلوم کے خاندان کی طرف سے معاف کیے جانے کے باجود پچیس سال قید کی سزا کاٹنی ہو گی۔ جیو نیوز کے مطابق یہ بات اس قانون کے ایک حامی سینٹر فرحت اللہ بابر نے بتائی۔