پاکستان میں پرتشدد واقعات میں 8 ہلاک

سٹاف رپورٹ

اسلام آباد — پاکستان بھر میں حالیہ پر تشدد واقعات میں آٹھ پاکستانی ہلاک ہو گئے۔

جیو نیوز کے مطابق، پولیس نے کہا کہ 3 اکتوبر کو کراچی میں مسلح افراد نے ایک شخص کو مہلک طور پر گولی مار دی۔ پولیس نے مزید کہا کہ اسی روز کراچی میں پولیس نے ایک مقابلے میں ایک شرپسند یا جرائم پیشہ شخص کو ہلاک کیا۔

درایں اثناء، لیویز کے ایک عہدیدار نے ڈان کو بتایا کہ 30 ستمبر کو ضلع پنجگور، بلوچستان سے لیویز اہلکاروں کو چھ آدمیوں کی گولیوں سے چھلنی لاشیں ملیں۔

2 اکتوبر کو علماء کی جانب سے محرم کا چاند دیکھے جانے کے بعد سے حکام ملک بھر میں سیکیورٹی میں اضافہ کر رہے ہیں۔ ہر سال یہ چاند دیکھے جانے پر اسلامی کیلنڈر کا پہلا مہینہ شروع ہوتا ہے، جب مسلمان حضرت محمّدؐ کے نواسے کی شہادت کی یاد مناتے ہیں۔

سماء نے خبر دی کہ بلوچستان کی صوبائی وزارتِ داخلہ نے 2 اکتوبر کو اعلان کیا کہ اس سیکیورٹی کے جزُ کے طور پر بلوچستان کی صوبائی حکومت 13 اکتوبر تک ڈبل سواری پر پابندی عائد کر رہی ہے۔

ڈان کے مطابق، حکام نے 2 اکتوبر کو کہا کہ محرّم کے دوران امنِ عامہ برقرار رکھنے کے لیے صوبہ سندھ 65,780 پولیس اہلکار تعینات کر رہا ہے۔

جیو نیوز نے خبر دی کہ پولیس نے 2 اکتوبر کو پشاور میں ایک شخص کو گرفتار کیا جو ضلع لکی مروت، خیبر پختونخواہ سے اسلحہ و گولہ بارود کا ایک بڑا ذخیرہ لایا تھا۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500