پاکستان لیویز فورس کا رکن ہلاک، پچپن مبینہ ملزمان گرفتار

اسٹاف رپورٹ

کراچی - ذرائع ابلاغ کی خبروں کے مطابق، چھبیس ستمبر کو بلوچستان میں لیویز فورس کا ایک رکن ہلاک ہو گیا جب کہ حکام نے ملک بھر سے پچپن مبینہ عسکریت پسندوں اور مجرموں کو گرفتار کیا ہے۔

ڈان نے خبر دی ہے کہ لیویز فورس کے رکن کو بلوچستان صوبہ کے علاقے گیچک پنجگور میں اس وقت گولی مار کر ہلاک کیا گیا جب وہ کام پر جا رہا تھا۔

سماء نے ریجنرز کے بیان کے حوالے سے کہا کہ ستائیس ستمبر کو پیرا ملٹری رینجرز نے کراچی میں چھت میں چھپائے گئے ہتھیاروں اور گولہ بارود کے بڑے ذخیرے پر قبضہ کر کے دہشت گردی کے ایک منصوبے کو ناکام بنایا۔

ترجمان نے کہا کہ رینجرز نے دہشت گردی کے دو مبینہ ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

جیو نیوز نے خبر دی ہے کہ پولیس نے اس سے پہلے ستائیس ستمبر کو دیگر پچاس مبینہ مجرموں اور عسکریت پسندوں کو گرفتار کیا ہے جن میں تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کا ایک مبینہ رکن بھی شامل ہے۔

دنیا نیوز نے خبر دی ہے کہ حکام نے چھبیس ستمبر کو صوبہ پنجاب کی ملتان ڈسٹرکٹ میں، تین ملزمان کو گرفتار کیا۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500