پاکستان اور افغانستان میں ٹی ٹی پی کمانڈر، پولیس اہلکار اور قبائلی بزرگ قتل

سٹاف رپورٹ

اسلام آباد — میڈیا نے خبر دی کہ 25 اور 26 ستمبر کو پاکستان اور افغانستان میں پرتشدد واقعات میں تحریکِ طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کا ایک چوٹی کا کمانڈر، ایک ٹریفک پولیس اہلکار اور ایک قبائلی بزرگ قتل کر دیے گئے۔

ڈان کے مطابق، پولیس نے کہا کہ 25 ستمبر کو کراچی میں موٹرسائیکل سواروں نے ایک ٹریفک سب انسپکٹر کو گولیاں مار کر قتل کر دیا۔

ڈان کے مطابق، حکام نے کہا کہ 25 ستمبر کو تحصیل ماموند، باجوڑ ایجنسی میں ایک ریموٹ کنٹرولڈ بم سے حکومت کے حامی قبائلی عمائد ملک تاج خان کے بھائی جاںبحق ہو گئے۔

دنیا نیوز نے خبر دی کہ افغان افواج نے حال ہی میں صوبہ پاکتیکا میں ٹی ٹی پی کے ایک اعلیٰ پائے کے کمانڈر اور کم از کم 10 دیگر عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا۔

یہ آپریشن جس میں اعظم خان طارق کا خاتمہ کیا گیا، جنوبی وزیرستان، پاکستان کے قریب پیش آیا۔

درایں اثناء، جیو نیوز نے خبر دی کہ، حکومتِ پاکستان نے دہشتگردی کے لیے فراہمیٔ مالیات کے شبہ میں 8,400 افراد کے بینک اکاؤنٹ مجنمد کر دیے۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500