پشاور -- ڈان نے 22 ستمبر کو خبر دی ہے کہ "دولتِ اسلامیہ عراق و شام" (داعش) کے ایک مشتبہ ٹارگٹ کلر کو حال ہی میں پشاور میں گرفتار کر لیا گیا۔
خیبرپختونخوا (کے پی) محکمۂ انسدادِ دہشت گردی کے اہلکار میاں سعید نے تصدیق کی کہ پولیس نے حال ہی میں پشاور کے مضافات میں قاضی کلے گاؤں سے ایک افغان شہری کو پکڑا ہے۔
سعید نے کہا کہ زیرِ حراست ملزم مبینہ طور پر 32 افراد کے قتل میں ملوث ہے، جن میں 15 پشاور پولیس کے افسران شامل ہیں۔
سعید نے کہا کہ اس نے پشاور میں پانچ خواتین کے قتل کا بھی اعتراف کیا ہے۔