پنجاب پولیس نے داعش کے چار بھرتی کاروں کو گرفتار کر لیا

سٹاف رپورٹ

راولپنڈی -- ذرائع ابلاغ نے خبر دی ہے کہ پولیس نے پنجاب میں "دولتِ اسلامیہ عراق و شام" (داعش) کے لیے بھرتی کرنے والے چار افراد کو گرفتار کر لیا اور کراچی میں ایک مین ہول کے اندر چھپائے گئے اسلحے کا بڑا ذخیرہ برآمد کر لیا۔"

سماء کی اطلاع کے مطابق، 20 ستمبر کو صوبہ پنجاب میں اٹک اور ٹیکسلا کے علاقوں میں محکمۂ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے مختلف چھاپوں کے دوران داعش کے بھرتی کاروں کو حراست میں لیا گیا۔

سی ٹی ڈی نے کہا کہ زیرِ حراست افراد نے افغانستان میں داعش کے علاقائی سربراہ سے ملاقات کی تھی، محکمے نے مزید کہا کہ ان کے قبضے سے بارودی مواد، ڈیٹونیٹرز، سیفٹی فیوز، کیبلز اور دیگر اشیاء بھی برآمد ہوئیں۔

دریں اثناء، جیو نیوز نے خبر دی کہ رینجرز نے کہا کہ ہے انہوں نے 19 ستمبر کو کراچی میں قصبہ کالونی میں ایک مین ہول کے اندر چھپایا گیا ہتھیاروں کا ایک بڑا ذخیرہ قبضے میں لیا ہے۔

جیو نیوز نے 20 ستمبر کو خبر دی کہ ایک الگ پُرتشدد واقعہ میں نامعلوم مسلح افراد نے جمشید روڈ کراچی پر سی ٹی ڈی کے ایک اہلکار کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500