افواجِ پاکستان نے 15عسکریت پسند ہلاک اور 330 سے زائد مشتبہین گرفتار کر لیے

سٹاف رپورٹ

پشاور — سیکیورٹی فورسز نے حال ہی میں 15عسکریت پسند ہلاک کر دیے اور 330 سے زائد مشتبہ عسکریت پسندوں کو گرفتار کر لیا، جبکہ دہشتگردوں نے پشاور میں ایک پولیو ویکسینیشن سپروائزر کو قتل کر دیا۔

جیو نیوز اور ڈان کے مطابق، انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) نے کہا کہ ضلع راجن پور، صوبہ پنجاب میں 10 ستمبر کو کومبنگ آپریشن کے دوران آٹھ دہشتگرد ہلاک اور ایک سیکیورٹی افسر جانبحق ہو گئے۔

درایں اثناء، ڈان کے مطابق، عسکری عہدیداران نے کہا کہ 9 ستمبر کو پاکستانی فضائی افواج نے وادیٔ تیراہ، خیبر ایجنسی میں عسکریت پسندوں کی کمین گاہوں پر تباہ کرتے ہوئے کم از کم نو شورشیوں کو ہلاک کر دیا۔

جیو نیوز نے خبر دی کہ 11 ستمبر کو صوبہ پنجاب میں کومبنگ آپریشن کرتے ہوئے سیکیورٹی فورسز نے تقریباً 330 مشتبہین کو حراست میں لیا۔ ڈان نے خبر دی کہ اسی روز فرنٹیئر کور نے کوئٹہ کے نواح سے ایک کالعدم تنظیم کے چار مزید ارکان کو حراست میں لیا۔

دیگر خبروں میں ریڈیو فری یورپ/ریڈیو لبرٹی نے خبر دی کہ 10 ستمبر کو پشاور میں مسلح افراد نے انسدادِ پولیو مہم کے ایک اعلیٰ عہدیدار کو ہلاک کر دیا۔ تحریکِ طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے ذمہ داری قبول کر لی۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500