کراچی، پشاور میں 2 پولیس اہلکار جاں بحق، 8 پاکستانی زخمی

سٹاف رپورٹ

پشاور -- کراچی اور پشاور میں کم از کم دو پولیس اہلکار جاں بحق اور چھ دیگر افسران زخمی ہو گئے۔

جیو نیوز کی اطلاع کے مطابق، 8 ستمبر کو پشاور میں ایک ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں آٹھ افراد زخمی ہو گئے، جن میں چھ ریپڈ رسپانس فورس کے اہلکار شامل تھے۔

ڈان کے مطابق، سینیئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) کراچی جنوبی ثاقب اسماعیل میمن نے کہا کہ 7 ستمبر کو کراچی میں دن کے آخری حصے میں، حملہ آوروں نے دو پولیس افسران کو گولی مار کر ہلاک دیا۔

دنیا ٹی وی نے 8 ستمبر کو بتایا کہ دریں اثناء، سیکیورٹی فورسز نے حال ہی میں کراچی میں دو مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔ ذرائع کے مطابق، ملزمان پر سیکیورٹی فورسز پر حملہ کرنے کا الزام ہے۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500