ضربِ عضب کامیابی حاصل کر رہی ہے: جنرل راحیل شریف

سٹاف رپورٹ

اسلام آباد -- پاکستانی چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف نے 6 ستمبر کو کہا ہے کہ آپریشن ضربِ عضب نے کامیابیاں حاصل کی ہیں لیکن امن کے لیے خطرات ابھی موجود ہیں۔

فوج نے جون 2014 میں شمالی وزیرستان میں ضربِ عضب شروع کی تھی. یہ آج تک جاری ہے۔

یومِ دفاع کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، راحیل شریف نے انسدادِ دہشت گردی کے نیشنل ایکشن پلان (این اے پی) کے مزید سخت اطلاق اور دہشت گردوں کی شکست کو برقرار رکھنے کے لیے قانونی نظام اور طرزِ حکمرانی میں وسیع اصلاحات کا مطالبہ کیا۔

حکومت نے دسمبر 2014 میں این اے پی کا اعلان کیا تھا۔

ڈان کے مطابق، انہوں نے کہا، "آج پاکستانی پرچم ہماری پیاری مادرِ وطن کے تمام حصوں پر فخریہ انداز سے لہراتا ہے۔"

انہوں نے کہا کہ تاہم، "امن کو لاحق داخلی اور خارجی خطرات مکمل طور پر ختم نہیں ہوئے ہیں۔"

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500