ملّا منصور کی دستاویزات کی تصدیق کرنے پر قبائلی بزرگ زیرِ حراست

سٹاف رپورٹ

کوئٹہ — ڈان نے خبر دی کہ 30 اگست کو بلوچستان کے سرحدی شہر چمن سے طالبان کے ہلاک ہونے والے سربراہ ملّا اختر منصور کی دستاویزات کی تصدیق کرنے والے ایک قبائلی بزرگ کو گرفتار کر لیا گیا۔

فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے کہا کہ ایف آئی اے نے چمن شہر کے نواح میں چھاپہ مار کر نورزئی قبیلہ کے ایک بزرگ ملک محبوب خان نورزئی کو گرفتار کر لیا، انہوں نے مزید کہا کہ ملزم کو کوئٹہ منتقل کر دیا گیا۔

منصور کو چند ماہ قبل پاکستانی سفری دستاویزات پر ایران سے پاکستان کو سفر کرتے ہوئے بلوچستان کے ضلع چاغی میں ہلاک کیا گیا۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500