گوادر حملے میں محکمۂ اراضی کا عہدیدار اور 6 سیکیورٹی اہلکار جاںبحق

سٹاف رپورٹ

کوئٹہ — حکام نے کہا کہ ضلع گوادر، بلوچستان میں 25 اگست کو عسکریت پسندوں کے گھات لگا کر حملہ کرنے میں ایک نائب تحصیلدار (تحصیل کی تقسیمِ اراضی کا عہدیدار) اور لیویز فورسز کے چھ اہلکار جانبحق ہو گئے، جبکہ کراچی پولیس نے دو مشتبہ جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کر لیا۔

کمشنر بشیر بنگلزئی نے ڈان سے بات کرتے ہوئے کہا کہ تحصیل کلدان، ضلع مکران کے قریب ایک لیویز کانوائے پر حملہ کیا گیا۔

بنگلزئی نے کہا کہ تحصیل جئیونی میں خدمات سرانجام دینے والے نائب تحصیلدار نعیم گچکی اور لیویز کے چھ اہلکار جانبحق ہوئے۔

درایں اثناء، دنیا ٹی وی نے خبر دی کہ 25 اگست کو کراچی پولیس نے ایک مشتبہ ٹارگٹ کلر اور ایک مشتبہ بھتہ خور کو گرفتار کر لیا۔

دوسری جانب، جیو نیوز کے مطابق نیم فوجی رینجرز نے 26 اگست کو ایک بیان میں کہا کہ کراچی میں رینجرز نے لشکرِ جھنگوی (ایل ای جے) کے سربراہ سید صفدر المعروف یوسف خراسانی کی گرفتاری کا باعث بننے والی معلومات کے لیے 5 ملین روپے (47,721 امریکی ڈالر) انعام کا اعلان کیا۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500