پاک فوج نے 9 دہشتگردوں کو ہلاک اور 52 مشتبہین کو گرفتار کر لیا

سٹاف رپورٹ

اسلام آباد -- میڈیا نے خبر دی کہ پاکستانی افواج نے حال ہی میں ملک بھر میں 9 دہشتگردوں کو ہلاک اور 52 مشتبہ دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا۔

جیو نیوز اور سماء کے مطابق، انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) نے کہا کہ افواج نے 21 اگست کو وادیٔ راج گل، خیبر ایجنسی میں آپریشن خیبر 3 کے دوران افغان سرحد کے قریب چھ دہشتگرد ہلاک کر دیے۔

سماء اور جیو نیوز کے مطابق، آئی ایس پی آر نے کہا کہ فوج نے حال ہی میں خیبر پختونخواہ (کے پی) کے علاقہ تھل میں 10 مشتبہین کو گرفتار کر لیا اور اسلحہ کا ایک ذخیرہ ضبط کر لیا، مزید کہا گیا کہ حکام نے 21 اگست کو گلگت بلتستان کے علاقہ جگلوٹ میں دو مزید گرفتاریاں کیں۔

ڈان کے مطابق، حکام نے 20 اگست کو کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے حال ہی میں ضلع آوران، صوبہ بلوچستان میں ایک مقابلہ کے دوران تین عسکریت پسند ہلاک کر دیے۔

ڈان کے مطابق، فرنٹیئر کور نے کہا کہ افواج نے 20 اگست کو بلوچستان کے اضلاع کوئٹہ، مستونگ اور آوران میں 40 مشتبہ عسکریت پسندوں کو گرفتار کر لیا۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500