پاکستان میں پرتشدد واقعات میں 5 افراد جاں بحق

سٹاف رپورٹ

کراچی -- ذرائع ابلاغ کی اطلاعات کے مطابق پاکستان میں حالیہ پرتشدد واقعات میں تین سیکیورٹی اہلکار اور دو بھائی جاں بحق ہو گئے۔

سیکیورٹی اہلکاروں کا حوالہ دیتے ہوئے ڈان نے بتایا کہ 17 اگست کو وادی تیراہ، خیبر ایجنسی میں ایک بارودی سرنگ پھٹنے سے دو پاکستانی فوجی شہید ہو گئے۔

ڈان کے مطابق، پولیس نے کہا کہ ایک اور سیکیورٹی افسر 17 اگست کو ضلع نصیر آباد، صوبہ بلوچستان میں ایک بارودی سرنگ کو ناکارہ بنانے کے دوران شہید ہو گیا۔

دریں اثناء، جیو نیوز کے مطابق کراچی میں 18 اگست کو، نامعلوم مسلح افراد نے دو بھائیوں کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

پاک ٹریبیون کے مطابق، ڈان نیوز کے دو ملازمین اس وقت زخمی ہو گئے جب 17 اگست کو کراچی میں مسلح افراد نے ان کی وین پر فائرنگ کر دی۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500