خیبر ایجنسی میں کم از کم 14 شرپسند ہلاک

سٹاف رپورٹ

اسلام آباد – جیو نیوز کے مطابق، انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) نے ایک بیان میں کہا کہ 16 اگست کو خیبر ایجنسی میں لڑائی کے دوران کم از کم 14 شرپسند مارے گئے۔

دنیا نیوز نے خبر دی کہ افواجِ پاکستان نے وادیٔ راجگل میں زمینی و فضائی کاروائی کرتے ہوئے شرپسندوں کی نو کمین گاہیں تباہ کر دیں۔

پاجھوک افغان نیوز نے خبر دی کہ ہلاک ہونے والے عسکریت پسندوں کا تعلق تحریکِ طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) اور لشکرِ اسلام (ایل آئی) سے تھا۔

میڈیا نے خبر دی کہ وادیٔ راجگل میں موجود ٹھکانوں کی مدد سے عسکریت پسند پاکستان میں دہشتگردانہ کاروائیاں کرنے کے بعد افغانستان فرار ہوتے ہیں۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500