پاکستان نے افغان سرحد پر آپریشن شروع کر دیا

سٹاف رپورٹ

اسلام آباد -- جیو نیوز کے مطابق، 16 اگست کو فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہا کہ پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے افغانستان میں پناہ گاہوں سے دہشت گردوں کی دخل اندازی کو روکنے کے لیے حال ہی میں افغان سرحد کے ساتھ ساتھ خیبر ایجنسی میں ایک آپریشن شروع کیا ہے۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ فوج نے دہشت گردوں کی نقل و حرکت کو روکنے کے لیے وادی راج گل، خیبر ایجنسی میں اضافی یونٹیں بھیج دی ہیں۔

آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ دستوں نے 16 اگست کو وادی تیراہ، جو کہ خیبر ایجنسی میں ہی ہے، میں عسکریت پسندوں کے پانچ ٹھکانوں کو تباہ کر دیا۔

دریں اثناء، ایک الگ بیان میں آئی ایس پی آر نے کہا کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے 16 اگست کو 11 سزا یافتہ دہشت گردوں کو پھانسی دینے کے حکم نامے پر دستخط کر دیئے ہیں۔

فوجی عدالتوں نے دہشت گردوں کو فرقہ ورانہ قتلوں، سنہ 2013 میں کوئٹہ میں ایک ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس کے قتل، اور دیگر جرائم میں مجرم ٹھہرایا تھا۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500