5 پاکستانی عسکریت پسند ہلاک، 2 اہلکار جاں بحق

سٹاف رپورٹ

چترال، پاکستان - ذرائع ابلاغ کی اطلاعات کے مطابق پاکستان میں حالیہ پرتشدد واقعات میں کم از کم پانچ عسکریت پسند ہلاک اور دو اہلکار جاں بحق ہو گئے۔

جیو نیوز کی اطلاعات کے مطابق، 3 اگست کو چترال، خیبرپختونخوا (کے پی) میں فوج نے کم از کم پانچ عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا۔

یہ لڑائی اس واقعہ سے محض ایک دن بعد ہوئی جب تقریباً 30 افغانی عسکریت پسند سرحد عبور کر کے چترال میں گھس گئے، کیلاش اقلیت سے تعلق رکھنے والے دو چرواہوں کو قتل کر دیا، اور 400 سے زائد بکریاں چوری کر لیں۔

ڈان کی 3 اگست کی رپورٹ کے مطابق، صوبہ بلوچستان میں، قاتلوں نے کیچ میں ایک ضلعی کونسل کے رکن کو اور اواران میں ایک ضلعی تعلیمی افسر کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

سماء کے مطابق فرنٹیئر کور کے ایک ترجمان نے کہا، دریں اثناء صوبہ بلوچستان میں ضلع بارخان میں 2 اگست کو قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اسلحے کی ایک کھیپ برآمد کرتے ہوئے دہشت گردی کے ایک منصوبے کو ناکام بنا دیا۔

کھیپ میں 10 مارٹر گولے، چار بارودی سرنگیں اور دہشت گردی کے دیگر آلات شامل تھے۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500