پشاور - پشاور میں ایک سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے تین افراد زخمی ہو گئے، جبکہ قانون کے نفاذ کے پاکستانی اداروں نے کراچی اور گوادر میں پانچ مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔
ڈان کے مطابق، پولیس نے کہا کہ 29 جولائی کو پشاور میں چارسدہ بس اڈے کے قریب دھماکے میں ایک ٹریفک پولیس افسر سمیت تین پاکستانی شہری زخمی ہو گئے۔
جیو نیوز نے 28 جولائی کو بتایا کہ کراچی میں حکام نے حال ہی میں شہر میں دو فوجیوں کو قتل کرنے کے الزامات سے تعلق رکھنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ فوجیوں کو 26 جولائی کو بے رحمانہ طریقے سے گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔
دنیا ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق، گوادر، صوبہ بلوچستان میں حکام نے 28 جولائی کو دیگر تین مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔