جےیوآئی-ایف رہنما قتل؛ بلوچستان میں 7 مشتبہین گرفتار

سٹاف رپورٹ

اسلام آباد — اختتامِ ہفتہ پر بلوچستان میں عسکریت پسندوں نے جمیعت علمائے اسلام (فضل) (جے یو آئی - ایف) کے رہنما اور ان کے بیٹے کو قتل کر دیا، جبکہ پولیس نے صوبہ پنجاب میں پانچ عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا۔

ڈان کے مطابق، لیویز فورس نے کہا کہ عسکریت پسندوں نے 24 جولائی کو ضلع کیچ، بلوچستان میں جے یو آئی – ایف کے مقامی رہنما مفتی احتشام الحق اور ان کے بیٹے پر گولی چلا دی، جس سے وہ دونوں موقع پر جاںبحق ہو گئے۔

سماء اور ڈان کے مطابق فرنٹیئر کور نے کہا کہ 24 جولائی کو جداگانہ طور پر، فوجیوں نے بلوچستان کے دو اضلاع میں سات مشتبہ شرپسندوں کو گرفتار کر لیا۔

درایں اثناء، ڈان نے خبر دی کہ پنجاب پولیس کے شعبۂ انسدادِ دہشتگردی نے 23 جولائی کو ضلع راجن پور میں ایک مقابلہ کے دوران تحریکِ طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) اور لشکرِ جھنگوی (ایل ای جے) سے تعلق رکھنے والے پانچ شرپسندوں کو ہلاک کر دیا۔

سی ٹٰی ڈی نے کہا کہ دو یا تین ملزمان فرار ہو گئے۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500