https://pakistan.asia-news.com/ur/articles/cnmi_pf/newsbriefs/2016/07/22/newsbrief-01

کوئٹہ میں سڑک کنارے بم دھماکے میں 6 زخمی

سٹاف رپورٹ

اسلام آباد - کوئٹہ میں سڑک کنارے نصب بم کے حالیہ دھماکے میں کم از کم چھ افراد زخمی ہو گئے، جبکہ کراچی کے حکام نے 21 جولائی کو سات مشتبہ مجرمان اور دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔

واقعہ کی تاریخ بتائے بغیر، جیو نیوز نے 22 جولائی کو بتایا کہ کوئٹہ میں ایک ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں دو بچوں سمیت چھ پاکستانی زخمی ہو گئے۔

دنیا ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق، کراچی میں پولیس نے 21 جولائی کو سات ملزمون کو گرفتار کر لیا، جن میں ملیر سے "ایک سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والے" تین افراد شامل ہیں۔ لیاری میں، پولیس نے ایک گینگ کے چار مشتبہ ارکان کو گرفتار کر لیا۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0
تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 حروف باقی ہیں (حد 1500 حروف)