پاکستان رینجرز نے سندھ میں 533 ملزمان کو گرفتار کر لیا

سٹاف رپورٹ

کراچی — 21 جولائی کو جیو نیوز نے خبر دی کہ حال ہی میں اندرون صوبہ سندھ میں کاروائیوں میں نیم فوجی رینجرز نے 533 مشتبہ جرائم پیشہ اور دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا۔

رینجرز نے ایک بیان میں کہا کہ گرفتار شدگان میں 34 ممکنہ طور پر کالعدم تنظیموں کے کارکنان ہیں۔

رینجرز نے کہا کہ کاروائیوں میں تین رینجرز جانبحق ہوئے۔

دنیا ٹی وی نے اے این ایف کا حوالہ دیتے ہوئے خبر دی کہ 20 جولائی کو لاہور بین الاقوامی ہوائی اڈے پر انسدادِ منشیات فورس (اے این ایف) نے ایک آدمی کو 2 کلو گرام ہیروئن یورپ لے جانے کی کوشش کے الزام میں گرفتار کیا۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500